8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:58
کراچی ایئر پورٹ حملے کے بعدضرب عضب کا فیصلہ کیا ،وزیراعظم
جیو نیوز - منامہ .....وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیے لیکن انہوں نے حملے جاری رکھے،کراچی ایئر پورٹ حملے کے بعد فیصلہ کرلیا کہ بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ، اب ضرب عضب لازم ہوگیا،بحرین میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے دہشتگردوں سمیت تمام مسلح جتھوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے ،دہشت گردوں کو فوری سزا دینے کیلئے فوجی عدالتیں بنارہے ہیں،انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں نے مذاکرات کے دوران بھی حملے جاری رکھے جس کے بعد ضرب عضب ناگزیر ہوگیا،اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے اچھے دوست ہیں،وہ بھی دہشت گردی کےکینسر کو ختم کرنے کیلئے مخلص ہیں۔وزیر اعظم نے کہا بھارت سے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں،کشمیری رہنما ساٹھ سال سے پاکستانی ہائی کمشنر سے ملتے رہے ہیں بھارت نے پچیس اگست کو ہونے والی سیکریٹری خارجہ سطح کی میٹنگ بغیر اعتماد میں لئے منسوخ کی ۔ویر اعظم نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے اشاریئے دن بدن بہتر ہورہے ہیں ،امن ہوگیا تو ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی،وزیراعظم نے کہا کہ ایران پرپابندی ختم ہوتے ہی گیس ملنا شروع ہوجائے گی، گوادرسے نوابشاہ تک گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔