8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:8
پیرس میں میگزین کے دفتر پر حملہ، الطاف حسین کی مذمت
جیو نیوز - لندن........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیرس میں ایک جریدے کےدفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذ مت کی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیوا یم نہ صرف ایک سچی جمہوری جماعت ہے بلکہ انسانیت پر مکمل یقین رکھتی ہے، ایم کیو ایم تمام مذاہب کا کھلے دل سے احترام کرتی ہے۔ پیرس میں پیش آنے والاسانحہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اُن سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکن اورتمام حق پرست پاکستانی عوام فرانسیسی صدر ،فرانسیسی عوام اور دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔