تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:44

ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں ایک گواہ کا بیان قلم بند

جیو نیوز - اسلام آباد......احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں ایک گواہ کا بیان قلم بند کرلیا دیگر گواہوں کو 19 جنوری کو طلب کر لیا ہے ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کی سماعت کی۔ سابق صدر کی جانب سےسینئر وکلاء کی لیگل ٹیم پیش ہوئی ،اس میں فاروق ایچ نائیک ، امجد اقبال قریشی اور ارشد تبریز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ دوران سماعت استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان رکارڈ کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.