8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:32
عمران خان کی شادی پر مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ تبصرہ
جیو نیوز - اسلام آباد......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبر پر سیاستدانوں کی طرف سے تبصرے جاری ہے ۔عمران خان کی شادی پر مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ تبصرہ کیا ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان تو مجھ سے بڑے ہیں۔دوسری طرف ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بھی ان کی شادی کی مبارَک باد بھجوا دی ہے۔