تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:32

ڈی آئی خان میں شہید پولیس اہلکار کے لئے شہید پیکج کا اعلان

جیو نیوز - پشاور......وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے لئے شہید پیکج کا اعلان کیا۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار مامون الرشید کے ورثا ءکے لئے شہید پیکج کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت ان کے ورثا ءکو 30 لاکھ روپے نقد، ایک رہائشی پلاٹ، بچوں کومفت تعلیم،خاندان کے ایک فرد کو تعلیم کے مطابق پولیس میں ملازمت سمیت شہید کی ریٹائرمنٹ کی مدت تک بیوہ کو پوری تنخوا ہ ادا کی جائیگی۔ وزیر اعلی نے شہید اہلکار کے بلند درجات کے لئے دعا کی اورکہا کہ اس قسم کی کارروائیوں سے انہیں مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.