8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:15
عمران ریحام کی شادی ، کھلاڑی ،سیاستدان ،آرٹسٹ بھی خوشی سےسرشار
جیو نیوز - کراچی..........عمران خان اور ریحام خان کی شادی پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑی، سیاستدان اور آرٹسٹ بھی خوشی سے پھولے نہیں سمارہے، وہ عمران خان کی نئی اننگز کے لئے دعا گو ہیں۔ اس حوالےسے سیاستدان کچھ سوالات بھی کر تے دکھائی دئیے ہیں۔ عمران خان کی ازدواجی زندگی کی دوسری اننگز کیا شروع ہوئی اُن کے دیرینہ دوست کرکٹر عبدالقادر بھی دوسری شادی کیلئے پر تولنے لگے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عمران خان کو مبارکباد دی اوراستفسار کیا کہ نیا پاکستان بن گیا؟؟عمران خان کی شادی پر اسٹیج اداکار دعا گو ہیں کہ عمران خان کی یہ اننگز بہت خوشگوار اورلمبی ہو۔عمران خان کی شادی کا سن کر فلم اسٹار ندا چوہدری کا تو دل ہی ٹوٹ گیا۔کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عمران خان کے ساتھی وسیم اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو میں عمران خان کو شادی کی مبارک باد دی اور کہا کہ ہمار کپتان چھا گیا۔چیف سیلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم معین خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارک باد دی اور کہا کہ شادی سنت رسول ہے، عمران خان کی خوشی میں پوری قوم شریک ہے۔عمران خان کی چاروں بہنیں لاہور میں ہیں جو شادی میں شریک نہیں ہوئیں۔