تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:7

بھائی کے نکاح کی خبر ٹی وی سے ملی، عمران خان کی بہنیں ناراض

جیو نیوز - لاہور.........عمران خان کے نکاح میں ان کی چاروں بہنیں شریک نہیں ہوئیں اور وہ لاہورمیں تھیں، عمران خان کی بہنیں اس رشتے سے خوش نہیں ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عمران خان کی ریحام خان سے شادی کی بات چلی تو چاروں بہنیں اس پر خوش نہیں تھیں،نکاح میں بھی بہنیں شریک نہیں ہوئیں۔ اس موقع پر عمران خان کی چاروں بہنیں لاہور میں علیمہ خان کے گھر موجود تھیں۔علیمہ خان نے جیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بھائی کے نکاح کی خبر ٹی وی سے ملی، ہمیں اس سے قبل نکاح کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نکاح میں خاندان کا کوئی اور بھی فرد موجود نہیں تھا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نےاپنے بچوں کو لندن میں بتانے کے بعد نکاح کیا اور اب وہ اپنی بہنوں کو منانے لاہور جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.