8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:23
میڈیا کی آزادی میں بے جا مداخلت مناسب نہیں :صدرممنون
جیو نیوز - اسلام آباد......صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی میں بے جا مداخلت مناسب نہیں ، حکومت سیلف ریگولیشن کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔صدرمملکت نےیہ بات قائم مقام چیئرمین پیمرا محمد پرویز راٹھور سے بات چیت کے دوران کی جنہوں نے ایوان صدرمیں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر قائم مقام چیئرمین پیمرا نے 2010 سے 2014 تک کی پیمرا رپورٹ صدر مملکت کو پیش کی ۔ صدر مملکت کاکہناتھاکہ پاکستان میں میڈیا کے بے مثال پھیلاؤ کے ساتھ، اس کی اہمیت میں بھی بڑھ گئی ہے۔ میڈیا کی آزادی میں بے جا مداخلت مناسب نہیں ہے تاہم میڈیا کو بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی چاہئیں۔