تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:12

بھارت کا ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر جدید بنکرز بنانے کا فیصلہ

جیو نیوز - کراچی.... رفیق مانگٹ...... بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ جدید بنکرز بنانے کا فیصلہ کرلیا،اس سلسلے میں تین ہزار کینال سے زیادہ زمین حاصل کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاک بھارت سرحد پر فوجیوں کے لئے جدید بنکر بنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جدید ترین بنکرز بنانے کا منصوبہ ہے۔یونین وزیر جتیندرہ سنگھ نے پاک بھارت سرحد پر بے گھر افراد کے کیمپ کے دورے پر اعلان کیا کہ وہ سرحد کے ساتھ بنکرز تعمیر کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بارڈ ر سیکورٹی فورس کے ڈی جی پاٹھک سے بات ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت نے یونین وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ ہیرانگر میں3اعشاریہ105 کینال زمین حاصل کر لی گئی ۔بنکرز کی تعمیر کے سلسلے میں وزیر کو تفصیلی رپورٹ فراہم کی گئی اور مزید زمین حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ فوجیوںکی حفاظت کے اقدامات کر رہی ہے۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی فہرست میںجدید ترین رہائشی بنکروں کی تعمیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سخت موسمی حالات کے ساتھ ساتھ کنٹرول لائن کے ساتھ پاکستان سے فائرنگ کے تبادلے میں اپنے جوانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.