تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:44

ایم کیو ایم ہمیشہ پر سے پرندہ بناتی ہے، مولانا فضل الرحمان

جیو نیوز - اسلام آباد.........جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ پر سے پرندہ بناتی ہے، وہ ایم کیو ایم کو دلیل سے جواب دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم سے نظریاتی اختلاف رکھتے ہیں لیکن غلط بات نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج مذاق میں ایک بات کہی تھی، ایم کیو ایم کی باتوں کا جواب وہ دلیل سے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد دینی مدارس کو نشانا بنایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.