8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0
شہدائے پشاور نے ملک و قوم کیلئے عظیم قربانی دی، آرمی چیف
جیو نیوز - پشاور..........آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شہدائے پشاور نے ملک و قوم کےلیے عظیم قربانی دی، پوری قوم اور فوج متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوراٹرز پشاور کا دورہ کیا اور آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کےلیے قران خوانی میں بھی شرکت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہدائے پشاور نے ملک و قوم کےلیے عظیم قربانی دی، پوری قوم اور فوج متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔