تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0

یحام لانگ گاؤن میں خوب سجیں، عمران نےسنہری تاروں والی شیروانی پہنی

جیو نیوز - اسلام آباد..........بلش آن اور پنک لپ اسٹک، بیس نیچرل اور آئی میک اپ سوفٹ، دلہن کامیک اپ 3 گھنٹے میں ہوا۔ لانگ گاؤن کےعروسی لباس میں ریحام خوب سجیں۔ دلہا عمران نے سنہری تاروں والی شیروانی پہنی۔ دلہا تصویروں کے دوران شرما تے رہے۔ عمران خان کی دلہن ریحام خان نے اپنا عروسی جوڑا اسلام آباد کے ایک بوتیک سے بنوایا، عروسی جوڑے کی خریداری میں پانچ نہیں دس نہیں ، پورے 90ہزار روپے کا ڈسکاؤنٹ بھی ملا۔ شادی پر دلہن کی سج دھج قابل دید ہوتی ہے، عمران خان کی دلہن ریحام خان کی تیاری کیسی تھی؟ میک اپ میں کتنا وقت لگا؟ریحام خان دلہن بنیں عمران خان کی۔خوشی بڑی تھی تو تیاری بھلا کیسے کم ہوتی۔دلہن نے بھی سج دھج کی خوب ، پارلر تو نہ گئیں لیکن بیوٹیشنز بلائے گئے بنی گالہ میں ہی، میک اپ جاری رہا 3 گھنٹے تک اور کہنے کو یہ بہت ہلکا سا تھا۔ میک اپ کے بعد باری آئی ہیئراسٹائل کی، بال سامنے سے کیے گئے اسٹریٹ اور نیچے سے ہلکے ہلکے رول۔ ڈائمنڈ جیولری اور ماتھے کے جھومر نے مشرق ومغرب کا امتزاج رکھنے والی دلہن کو ایک نئی لک دی، دلہن روایتی نظر آئی، نہ ہی عروسی لباس سرخ یا گہرے رنگ کا، دولہا میاں نے بھی میچنگ شیروانی پہن کے خوب جوڑی بنائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.