تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0

عمران خان کی شادی،کوئی جل گیا اور کسی نے دعا دی

جیو نیوز - کراچی........ملک بھر میں جہاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نکاح کی خبر گئی، خوشیوں کے رنگ ساتھ لے گئی، کہیں مٹھائیوں سے سے منہ میٹھا کرایا گیا،کہیں بھنگڑوں نے ماحول گرمایا،لیکن کچھ لوگ یہ بھی کہتے پائے گئے کہ یہ کونسی عمر تھی سہرا سجانے کی،مولانا صاحب تو یہ بھی کہہ گئے،بھئی ہم تو عمر میں بھی چھوٹے ہیں لیکن عقد ثانی کا تو ہم نے سوچا بھی نہیں۔اگر کچھ دل جلوں کے دل کا حال سنایا جائے تو شاید ان کے خیال میں نئی نویلی دلہنیا کی شوخیاں اپنے سرتاج کے بارے میں کچھ الگ بھی ہوسکتی ہیں،لیکن اپنے کپتان صاحب بھی کوئی کم تھوڑی ہیں،عمر بھلے 62کی ہے لیکن آتش اب بھی جواں ہے۔ اگر کہا جائے عمر پچپن کی،دل بچپن کا تو کیا غلط ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.