تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0

ریحام اور عمران خان کی لو سٹوری کی ابتدا ایک انٹرویو سے ہوئی

جیو نیوز - اسلام آباد.......ریحام اور عمران خان کی لو سٹوری کی ابتدا ایک انٹرویو سے ہوئی جو ریحام خان نے کیا۔ انٹرویو میں ریحام نے کہا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے، عمران خان بولے، آپ نے پہلے ٹھیک طرح سے پوچھا ہی نہیں، میٹھے میٹھے گلے شکوے سے چلنے والی کہانی، شادی میں بدل گئی، عمران خان کی زندگی میں تبدیلی آ گئی۔صحافی ریحام خان کی عمران خان سے پہلی ملاقات شاید ایک انٹرویو کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر ریحام نے بزبان شاعر ان سے شکوہ کیا تھا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔ ریحام خان بی بی سی میں موسم کی خبریں پڑھا کرتی تھیں، شاید ریحام سے موسم ہی کی کوئی بات چھڑی ہو اور یہاں تک آن پہنچی ہو۔ انٹرویو تو ریحام کر رہی تھیں لیکن انٹرویو میں انہیں پاس عمران نے کر دیا۔ عمران خان کو اس شادی کی ایسی جلدی تھی کہ ایک موقع پر تو وہ بھرے جلسے میں اس کی آرزو کر بیٹھے۔ عمران خان نے جب ریحام سے شادی کا فیصلہ کر لیا تو اس میں اپنی چار بہنوں کی رضامندی کی بھی پروا نہیں کی۔ شاید انہیں جس سے پوچھنا تھا پوچھ لیا۔ عمران خان جس تبدیلی کے آرزومند تھے وہ تو نہ ہو سکی، لیکن ان کی اپنی زندگی میں ایک خوبصورت تبدیلی آ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.