تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0

کراچی :اورنگی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ،پولیس اہلکار جاں بحق

جیو نیوز - کراچی ..........کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران اسپیشل برانچ کا ایک پولیس اہلکار جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا،جبکہ پولیس نے ڈاکو کو بھی شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسر کے مطابق اورنگی ٹائون میں بنارس پل کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،جبکہ ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت عامر سے ہوئی جو کہ اسپیشل برانچ میں تعینات تھا جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہے،تاہم ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.