8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0
کراچی :مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت3 جاں بحق
جیو نیوز - کراچی..........کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 3میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2پولیس اہلکاروں کوشدید زخمی کردیا جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دونوں پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔ جاں بحق پولیس اہلکاروں کی شناخت بھگیو خان اور عبدالباری کے نام سے ہوئی ہے۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبرایک میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے بعد دو روز میں شہید کیے گئے پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی ۔پاپوش نگرمیں مکینک کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت سلیمان رضوی کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول مکینک کی دکان پراپنی موٹر سائیکل ٹھیک کروانے آیا تھا اورنگی ٹاؤ ن میں بنارس پل کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر اسپیشل برانچ کاپولیس اہلکار عامر جاں بحق اور دانش زخمی ہوگیا، جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔