تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0

خیبر پختون خوا اسمبلی کا کانفرنس روم طاہرہ قاضی کے نام سے منسوب ہو گا

جیو نیوز - پشاور..........خیبر پختونخواحکومت نے اسمبلی کے کانفرنس روم کو آرمی پبلک اسکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نےجیو نیوز کو بتایا کہ اسمبلی کانفرنس روم کو آرمی پبلک اسکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد 16دسمبر کو سانحہ پشاور میں جان کی قربانی دینے والی پرنسپل طاہرہ قاضی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ اسپیکر اسد قیصر جمعے کو صوبائی اسمبلی میں منعقدہ تقریب میں کانفرنس روم کو آرمی پبلک اسکول کی شہید پرنسپل کے نام سے منسوب کرنے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.