8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0
عمران خان عام افراد سے بہت مختلف ہیں،ریحام خان
جیو نیوز - اسلام آباد.........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نئی شریک حیات ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان عام افراد سے بہت مختلف ہیں،بہت سادہ طبیعت کےاوربہت رحم دل شخص ہیں،وہ بہترین افراد میں بھی بہتر ہیں۔ شادی کے فوری بعد ایک انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں والدین بیٹوں سے بہت پیارکرتے ہیں،عمران خان کی یہ بات پسندآئی کہ وہ بیٹوں سےبہت پیار کرنے والےباپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہجب میں انگلینڈسےآرہی تھی تومجھےپاکستانیوں کے بارے میں خاصاغلط بتایا گیا،سیاست میں مجھےکوئی خاص دلچسپی نہیں ہے، میں اپنےبچوں کے لیےکوئی حقیقی رول ماڈل چاہتی تھی، ہم دونوں میں اپنےبچوں کاخیال رکھنا اوران کی کیئر کرنا مشترک ہے،عمران خان نےمجھےشادی کی پیش کش کی تھی ۔ ریحام نے بتایا کہ میری 2 فلمیں بھی زیرتکمیل ہیں،انہیں مکمل کرناچاہتی ہوں،نہ عمران میرےکام میں مداخلت کرتےہیں نہ میں ان کےکام میں،میں اپناکام کرنا اوراپناپروگرام جاری رکھناچاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سےمیراتعلق بطورایک صحافی اوربطور ایک تاریخ داں ہے،عمران خان جیسےنظرآتےہیں، ذاتی زندگی میں بالکل مختلف ہیں،صرف رکن پارلیمنٹ یاوزیراعظم بننےسےکچھ نہیں ہوتا،نظام بدلناپڑےگا،بہت سےلوگ جب اس سسٹم میں آجاتےہیں تووہ عوام کوڈیلیورنہیں کرپاتے۔