تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0

وزیراعظم کے اثاثے پونے 2 ارب روپے1کروڑ 30 لاکھ کی چار گاڑیاں

جیو نیوز - اسلام آباد............وزیراعظم نواز شریف کے اثاثے پونے 2 ارب روپے، ایک کروڑ 30 لاکھ کی چار گاڑیاں۔عمران خان کے 3کروڑ 33 لاکھ روپے۔ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں۔ عمران کے اثاثوں میں 2 گائے اور ایک بھینس بھی شامل ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کےاثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ملک کے وزیر اعظم ارب پتی ، اکثر وزراء کروڑ پتی ہیں لیکن عمران خان کروڑ پتی ہونےکےساتھ گائےاور بھینس کےبھی مالک ہیں۔جمشید دستی کے حالات ملک کے کروڑوں عوام کی طرح آج بھی نہیں بدلے،کئی سال پہلے بھی کنگال تھے، حالات آج بھی نہ بدلے۔ کون ارب پتی ہے کون کنگال؟؟کس کے پاس کتنا ہے مال؟؟کون ہے بےکار؟؟جس کے پاس جو تھا اس نے الیکشن کمیشن کو بتادیا۔الیکشن کمیشن نے سب عوام کے سامنے رکھ دیا۔دیکھ لیں ان کے منتخب نمائندوں کے پاس کیا کچھ ہے۔بات کریں ملک کے وزیر اعظم کی،نواز شریف کے اثاثے ہیں پونے دو ارب روپے کے،لیکن گزشتہ سال ان کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 86 کروڑ تھی یوں ان میں کچھ کمی آئی ہے۔اپر مال لاہور میں 25 کروڑ روپےکی جائیداد،1 ارب روپے سے زائد کی وراثتی زرعی اراضی،مری میں بیگم کلثوم نواز کے نام بنگلہ،مالیت 10 کروڑ]1 کروڑ 30 لاکھ کی چار گاڑیاں،بینک میں 16 کروڑ روپے اوربیرون ملک کوئی جائیدادنہیں ۔عمران خان کےاثاثے3 کروڑ 33 لاکھ روپے۔زمان پاک میں 7 کنال اور بنی گالہ میں 300 کنال کا گھر،بھکر میانوالی میں زرعی اراضی،ڈپلومیٹک انکلیو میں پونے 12 لاکھ روپے کا گھر۔50 لاکھ روپے کی پراڈو،1 کروڑ 66 لاکھ بینک بیلنس،2 گائے،ایک بھینس۔عمران خان کے مطابق ایک سال میں ان کے اثاثوں کی مالیت میں 30 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔مولانا فضل الرحمان کے کل اثاثے 67 لاکھ کے ہیں۔ 10 لاکھ روپے بینک میں ساڑھے 9 لاکھ روپے کے زیورات لیکن گاڑی ابھی تک اپنی نہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے 70 کروڑ روپے کے ہیں جن میں 23 ہزار روپے مالیت کا اسلحہ اور ایک لاکھ 30 ہزار کی گھڑی بھی شامل ہے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار کے پاس مرسڈیز اور پجارو گاڑیاں اور راولپنڈی میں 6 سو 64 کنال اراضی ہے۔وزیر اطلاعات پرویز رشید کی کوئی جائیداد نہیں، بینک میں پونے دو لاکھ روپے ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے کل اثاثے 2 کروڑ روپے سےزائدکےہیں۔ خود کو غریب عوام کی آواز کہنے والے شیخ رشید سوا دور کروڑ کی جائیداد کے مالک ہیں،ان کے پاس سو 6 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اثاثوں کی مالیت 27 کروڑ روپے۔تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے اثاثے 13 کروڑ روپے۔ اسد عمر کے اثاثے 68 کروڑ کے ہیں اور چوہدری شجاعت حسین کے اثاثوں کی مالیت ہے 10 کروڑ روپے ہے۔جمشید دستی کے پاس نہ کل کچھ تھا نہ آج ہے،ان کے اثاثوں کی مالیت ہے صفر۔ الیکشن کمیشن نے تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.