تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0

عمران اور ریحام دونوں کو شادی کی کچھ اور پیش کشیں بھی ہوئیں

جیو نیوز - کراچی..........عمران خان اور ریحام خان دونوں ہی کو اس شادی سے پہلے کچھ اور جانب سے بھی شادی کی پیش کشیں موصول ہوئی تھیں، لیکن دونوں ہی نے وہ پیش کشیں مسترد کر کے ایک دوسرے کو منتخب کیا۔ عمران خان اور ریحام خان نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا، لیکن پیش کشیں تو دونوں ہی کو کچھ اور جانب سے بھی تھیں۔ مثلا ریحام خان کو رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران پروپوز کیا تھا،ریحام خان نے نبیل گبول کی یہ پیشکش ترنت مسترد کر دی اور ساتھ اس کی وجہ بھی بتائی۔ ریحام اپنی بات کی پکی رہیں اور انہوں نے ایک خان ہی سے شادی کی لیکن خود عمران خان کو بھی شادی کی پیش کشیں کم نہیں ہوئیں۔ حال ہی میں ایک لڑکی ان سے شادی کا ارمان لیے ان کے کنٹینر کے سامنے دھرنا دیا کرتی تھی۔ عمران خان کو شادی کی ایک پیش کش فلمی دنیا سے بھی آئی تھی، مگر خاں صاحب نے شاید اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ عمران خان کو شادی کی ایک انوکھی پیش کش بھی آئی، بہرحال اب دونوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا ہے تو لگتا یہی ہے کہ وہ ماضی کی ان کہانیوں کو بھلا کر ایک نیا سفر شروع کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.