8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0
فوجی عدالتوں کو مسترد کرتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ بار
جیو نیوز - لاہور ........... لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کا قیام مسترد کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام لاہورمیں ملٹری کورٹس کے بارے میں وکلاءکنونشن کا منعقد کیا گیا، جس میں پاکستان بار ،پنجاب بار اورلاہوربار سمیت کسی بار کے نمائندے شریک نہ ہوئے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےسپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے کہاکہ ملٹری کورٹس کسی مسئلے کاحل نہیں، یہ آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اورعدلیہ کی آزادی کی نفی کرتی ہیں، سزائے موت کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونا سول حکومت کی ناکامی ہے۔ ہائی کورٹ بارکے صدرشفقت چوہان نےکہاکہ فوجی عدالتیں موجودہ نظام پر حملہ ہیں اور یہ مزیددہشت پھیلائیں گی،انہیں مسترد کرتے ہیں، چارصوبوں کی ہائیکورٹ بار ز انہیں عدالت میں چیلنج کریںگی،فوجی عدالتوں کے خلاف احتجاج کیلئے کنونشن بھی طلب کیاجائےگا۔