تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:50

لاہور:چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ 2ڈاکو ہلاک ،2فرار

جیو نیوز - لاہور .....لاہور کے علاقہ چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقہ سے ایک گاڑی چوری کرکے 4 ڈاکو جا رہے تھے کہ خیابان امین روڈ پر پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس پہنچا دیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.