9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:16
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحدہو چکی ہے،شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور......... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحدہو چکی ہے- پاکستان کا ہر شہری ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کو ا پنی اولین ترجیح بنایا ہے- دہشت گردی اورتوانائی بحران کا خاتمہ کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا- انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت ملک کو دہشت گردی، توانائی بحران جیسے مسائل سے نجات دلانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔