تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:48

لاہور ہائیکورٹ : لاوارث ہو جانیوالے2 بہن بھائی ماں کے حوالے

جیو نیوز - لاہور ........لاہور ہائیکورٹ نے ماں باپ کے جھگڑے میں لاوارث ہو جانیوالے دو کمسن بہن بھائیوں کو ماں کے حوالے کردیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ بچوں کے باپ کو ہر صورت آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالتی حکم پر ماں عدالت میں پیش ہوئی تو 5 سالہ عمر اور 4سالہ آمنہ ماں سے لپٹ گئے ۔ ماں اور بچوں کے رونے سے کمرہ عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔ بچوں کی ماں سیما نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شوہر کسی دوسری عورت کے عشق میں مبتلا ہے ۔ اس وجہ سے شوہر اسے ہمیشہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔ شوہر کے بہیمانہ تشدد سے اس کا ایک حمل بھی ضائع ہو گیا تھا ۔ سیما نے عدالت کو مزید بتایا کہ بچوں کے دادا اور اس کے شوہر نے بچے زبردستی چھین لئے اور اسے گھر سے نکا ل دیا ۔ عدالت کے استفسار پر بچوں کے دادا نے بتایا کہ اس کا بیٹا پاکستان میں ہی ہے ۔ اسے ٹی وی سے پتہ چلا تو وہ بچوں کو لینے آگیا ۔ عدالت نے دونوں بچے ماں کے حوالے کرتے ہوئے بچوں کے دادا کو حکم دیا کہ 6 ہزار روپے ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔ کمرہ عدالت میں انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر نے ہمدردی کی بنیاد پر بچوں کو 10 ہزار روپے ادا کئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.