تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:48

کراچی میں دھند چھٹ گئی،ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا

جیو نیوز - کراچی.......گزشتہ رات کراچی میں شدید دھند کے باعث منسوخ ہونے والا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔ رات گئے ملیر اور ایئر پورٹ کے گرد و نواح شدید دھند کی لپیٹ میں آنے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک تو روانی متاثر ہو ئی ساتھ ہی ایئرپورٹ اوراطراف میں حدنگاہ50میٹر تک جاپہنچی ۔ اس صورتحال کے بعد سول ایوی ایشن نے فلائٹ آپریشن متاثرہونےکی وارننگ جاری کی جس کے بعد رات ڈھائی بجے سے ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ دھند چھٹنے کے بعد سے فلائٹ آپریشن پھر سے بحال کردیا گیا ہے۔ ترجما ن سول ایوی ایشن کے مطابق امارات ائیر ویز کی پرواز ای کے 611 کراچی سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں زیادہ نمی ہونے کے باعث شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آگیا تھا جس کے باعث پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.