تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:21

کراچی :پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،3جاں بحق ، 6 زخمی

جیو نیوز - کراچی ..........کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 3 پولیس اہل کار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ کراچی آپریشن کامیابی سے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اہل کاروں پر کئی حملے کیے گئے۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں کمیلا اسٹاپ کے قریب گینگ وار گروپ کے ملزموں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔ سیفی لائن میں سرچ آپریشن مکمل کرکے واپس آنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے بھی 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال اور پھر وہاں سے پی این ایس شفا منتقل کردیا گیا ہے۔ گلشن اقبال بلاک 6 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کرکے کورٹ پولیس کے اہل کار سجاد حسن کو زخمی کردیا۔ اُسے بھی پی این ایس شفا منتقل کیا گیا۔ ناظم آبادنمبر 3 کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ان میں آدم خان اور بھاگیو خان شامل ہیں جو سندھ ریزرو پولیس میں تعینات تھے۔ شادمان ٹاؤن میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سچل تھا نے کے اہل کار محمد سلیم کو قتل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.