9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:53
مشرف حملہ کیس ، سزائے موت کے 3 قیدیوں کی پھانسی روک دی گئی
جیو نیوز - لاہور .......لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مشرف حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے تین قیدیوں کی پھانسی روک دی، خالد محمود، نوازش علی اورمشتاق احمد کا موقف ہے کہ انہیں کیس سماعت کی کاپی نہیں ملی، عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔