تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:58

21 ویں ترمیم میں مذہب اورمسلک شامل نہ کیا جائے،فضل الرحمان

جیو نیوز - اسلام آباد......... مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انکا موقف وہی ہے کہ 21ویں ترمیم میں مذہب اورمسلک کا نام شامل نہ کیا جائے،اگر ایسا کرنا ہی ہے تو لسانی اور قبائلی دہشت گردی بھی شامل کی جائے،ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور جمعیت علمائے اسلام ’’ف ‘‘کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں 21ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 21 ویں ترمیم میں مذہب اورمسلک کا نام شامل نہ کرنے کا کہا تھا،اگر ایسا کرنا ہے تو لسانیت، قومیت اور علاقائیت کی بنیاد پرہونے والی کارروائیوں کو بھی شامل کیا جائے،آئین میں ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی بات کی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے،خواہش ہے کہ معاملات مفاہمت سے حل ہوجائیں،یہ تاثرنہیں ہوناچاہیے کہ خاص طبقے کے خلاف کارروائیوں کے لیے قانون سازی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.