تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:2

آئندہ تین ماہ میں جنوبی علا قوں میں بارشیں کم ہونے کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد.......محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ تین ماہ کے دوران ملک کے جنوبی علا قوں میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری سے مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی ، جبکہ جنوبی علاقوں سندھ اور بلوچستان میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے پانی کے ذخائر میں کمی اور جنوبی علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.