تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:18

خواجہ سراؤں نے عمران خان کی شادی کی خوشی میں جشن منایا

جیو نیوز - مانسہرہ ..........عمران خان کے سسرال یعنی ضلع مانسہرہ میں شی میلز نے عمران کی شادی کی خوشی میں جشن منایا اور مہندی کی رسم دھوم دھام سے منائی گئی۔ ریحام خان کے آبائی ضلع مانسہرہ میں عمران خان کے نکاح کی خبر سن کر شی میل ایسوسی ایشن کی صدر ماریہ خان کے گھر میں عمران خان کی مہندی کی رسم دھوم دھام سےادا کی گئی جس میں ضلع بھر سے خواجہ سراؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر لوڈ شیڈنگ کے باوجود زرق برق لباس زیب تن کئے۔ خواجہ سراؤں نے دئیے جلا کر خوب گانے گائے اور لڈی ڈالی گئی۔ خواجہ سراؤں نے نئے جوڑے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.