9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:50
اورنگی ٹاؤن کراچی میں ایم کیوایم کارکن کی نمازجنازہ ادا
جیو نیوز - کراچی........ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والے ایم کیوایم کارکن ندیم احمد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ رحمت چوک سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاوٴن میں ادا کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ارکان سندھ اسمبلی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہےاور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا۔