تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:42

عمران خان کی شادی کا قومی اسمبلی میں بھی چرچا

جیو نیوز - اسلام آباد........ عمران خان کی شادی کا چرچا قومی اسمبلی میں بھی ہوا ۔اراکین نے عمران خان کو مبارکباد دی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے شادی کا کھانا کھلانے کا مطالبہ بھی کردیا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ن لیگ کے رانا تنویر نے اسپیکرکومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایوان کے رکن ہیں اور آپ کے بچپن کے دوست بھی، ان کی شادی پر آپ ارکان قومی اسمبلی کوکھانے کی دعوت دیں، اس پرایوان قہقوں سے گونج اٹھا۔ اسپیکرایاز صادق نے جواب دیا کہ شادی عمران خان نے کی ہے، کھانا وہ کیوں کھلائیں ، دیگر ممبران بھی عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش کرنا چاہتے تھے لیکن اسپیکر نے توجہ واپس ایوان کی معمول کی کارروائی کی طرف کرا دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.