9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:42
عمران خان کی شادی سے ہماری بیویاں خوفزدہ ہوگئیں ،جاوید ہاشمی
جیو نیوز - ملتان........ مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی سے یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہماری بیویاں بھی خوفزدہ ہو گئی ہیں کہ 64 سالہ بوڑھا بھی شادی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی اب پہلے سے زیادہ میری خدمت کر رہی ہے کہ کہیں میرا شوہر بھی شادی نہ کر لے، وہ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔