9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:42
تبدیلی کاعمل 16 دسمبرسےپہلےشروع ہو چکاتھا،پرویزرشید
جیو نیوز - اسلام آباد.........وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ تبدیلی کا عمل 16دسمبر سے پہلے شروع ہو چکا تھا، افغانستان کےساتھ معاملات حامدکرزئی دورسےشروع تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سیفما کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتہا پسندوں کومعاشرےمیں تنہاکرنےکی ضرورت ہے،خطے کی ترقی کےلیےتعاون کرنا ہے، ہم اکیلے نہیں رہ سکتے، یقین دلاتا ہوں کہ اب قدم واپس نہیں ہوں گے۔