9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:58
پشاور: آرمی پبلک اسکول 12 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ
جیو نیوز - پشاور.........آرمی پبلک اسکول پشاورکو 12 جنوری سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 16دسمبر کو آرمی پبلک اسکول حملے کے بعد صوبے میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔آرمی پبلک اسکول کی صفائی اوربحالی کاکام مکمل کرلیاگیا ہے۔ 12 جنوری کوصوبے کے دیگر تمام تعلیمی ادارے بھی کھلیں گے ۔