9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:30
کراچی میں موسم خشک اور صبح میں دھندچھائے رہنےکا امکان
جیو نیوز - کراچی ..........آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک رہنے کے ساتھ صبح سویرے دھند چھانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے چھائی دھند اب ختم ہوگئی ہے،ہوا میں نمی کاتناسب 95 فیصد ہونےکے باعث دھند چھائی تھی،کل بھی دھند کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 اور زیادہ سے زیادہ 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔