9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:3
پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات،جیو کےمیرابراہیم چیئرمین منتخب
جیو نیوز - کراچی........پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جیو کے میرابراہیم چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کےدیگرعہدے داروں میں ایکسپریس کےسلطان لاکھانی سیکریٹری جنرل ،دنیا کےمیاں عامر سینئر وائس چیئرمین ،کےٹی این کےاسلم قاضی وائس چیئرمین، ڈان کےشکیل مسعودجوائنٹ سیکریٹری جبکہ سماءکے سلیم عادل فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان براڈ کاسٹرزایسوسی ایشن کےنومنتخب عہدیداران کومبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ امید ہےآپ کے دور میں پاکستان میں الیکٹرانک میڈیاترقی کاسفرجاری رکھےگا،توقع ہےکہ میڈیاسےوابستہ افرادکوبہترمواقع فراہم کرنےکےاقدامات کیےجائیں گے۔