تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:3

چوہدری نثارکی زیرصدارت وزارت داخلہ کااعلیٰ سطح کا اجلاس

جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت وزارت داخلہ کااعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں انسدادِ دہشت گردی کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ غیرقانونی سمز والی کسی کمپنی سےرعایت نہیں برتی جائے گی،غیر رجسٹرڈ سمز کے اجراء کو قابلِ دست اندازیٔ پولیس قرار دینے کے لیے قانون سازی تجویز کر رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکشن پلان کےتحت اب تک 2ہزار افراد گرفتار کر لیے ہیں، پنجاب میں 7ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کرلیا ہے، انسدادِدہشت گردی پلان کے تحت سرچ آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.