9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:35
لاہور:چھ سالہ بچی شاپنگ مال کی برقی سیڑھیوں سے گر کر ہلاک
جیو نیوز - لاہور............لاہور کے علاقے گلبرگ میں 6سالہ بچی ایک شاپنگ مال کی برقی سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہو گئی۔جیو نیوز نے بچی کے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ گلبرگ حسین چوک میں واقع اس شاپنگ مال 6سالہ بچی ایمان والدین کےساتھ شاپنگ کےلیے آئی تھی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمان سیڑھیوں پر کھیل رہی ہے، جب وہ سیڑھیوں کے موڑ پر آتی ہے تووہاں موجود خلاء میں دھڑام سے نیچے گرپڑتی ہے،ایمان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جاتا ہے جہاں وہ تین دن موت اور حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی۔ ورثاء کا الزام ہے کہ حادثہ شاپنگ مال انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا،متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے ۔