تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:51

ملتان :ایک اور دہشت گرد کے ڈیتھ وارنٹ جاری

جیو نیوز - ملتان .........ملتان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایک اور دہشت گرد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔ دہشت گرد زاہد عرف زیدا کو 15جنوری کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد زاہد عرف زیدا نے 3 آگست 2000ء میں ملتان کے علاقے پیراں غائب روڈ پر پولیس ناکے پر فائرنگ کر کے اے آیس آئی غلام رسول کو قتل کر دیا تھا جسے 3 جون 2002ء کو انسداد دہشت گردی ملتان کی عدالت نے 2 بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ دہشت گرد زاہد کو 15 جنوری کی صبح ساڑھے 6 بجے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دی جائے گی۔ زاہد عرف زیدا کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ مدعی مقتول اے ایس آئی غلام رسول کے ورثاء سے صلح ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم زاہد عرف زیدا کی ایک سزائے موت ختم کر دی جبکہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت دی جانے والی سزائے موت کو بحال رکھتے ہوئے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.