9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:31
عمران خان کو شادی کا تحفہ جوڈیشل کمیشن کی صورت دینگے:پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شادی کے بعد عمران خان میں مثبت تبدیلی آئی ہے، انہیں شادی کا تحفہ جوڈیشل کمیشن کی صورت میں دیں گے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی جانب سے بجلی کے بل جمع کرانے پر کہا کہ خان صاحب میں میں شادی کے بعد مثبت تبدیلی آئی ہے جو خوش کن ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کو شادی کا تحفہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ شادی کے بعد عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی ختم کرنا خوش آئند تو ہے تاہم توقع ہے کہ مستقبل میں خان صاحب میں مزید مثبت تبدیلیاں بھی آئیں گی۔