تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:34

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید دھند ،پروازوں کا شیڈول متاثر

جیو نیوز - ملتان........ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ دھند کے باعث ملتان ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے ۔ ملتان میں آج پھر دو روز کے بعد دھند کا راج ہے ۔ دور دور تک دھند کی سفید چادر پھیلی ہوئی ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہو کر صفر رہ گیا ہے ۔ ملتان میں میں آج کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج دن میں موسم صاف ہو گا جس کے بعد ایک بار پھر سے دھند کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ دوسری جانب ملتان ائیر پورٹ پر جدہ سے آنے والی پاکستان ائیر لائن کی پرواز 740کو لاہور ائیر پورٹ اتار لیا گیا جبکہ ملتان سے ہی جدہ روانہ ہونے والی نجی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.