تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:6

گھوٹکی :پولیس کا مکان پر چھاپہ،ایک خاتون 3 بچوں کو بازیاب

جیو نیوز - گھوٹکی.......گھوٹکی میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر ایک خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کراکے ، تین خواتین سمیت سات ملزمان گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق بگو واہ کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر تین ماہ قبل ساہیوال سے اغوا کی گئی خاتون اور اس کے تین بچوں کو بازیاب کرالیا اور تین اغوا کار خواتین سمیت سات ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ بازیاب ہونے والی خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے اسے فحاشی کے ایک اڈے پر پچپن ہزار روپے میں فروخت کردیا اور بچوں سے بھیک منگوائی جاتی تھی ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.