10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:1
چٹیاں ہٹیاں بم دھماکے کا مقدمہ درج،دہشتگردی کی دفعات بھی شامل
جیو نیوز - راولپنڈی...... راولپنڈی کے علاقےچٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ کے باہرہونے والے دھماکے کےواقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،جبکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ وارث خان میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات 302،324، 427، سیون اے ٹی اے شامل ہیں۔واقعہ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں ایس پی راول کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ وارث خان راجا رشید شامل ہیں۔گزشتہ رات 9 بج کر 20 منٹ پر چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ کے باہر دھماکے ہوا تھا جس میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔سی پی او اختر لالیکا کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ کے باہر دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔