تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:42

طالبان پاکستان کےنہیں،مذہب کےخلاف لڑرہےہیں:اعتزازاحسن

جیو نیوز - لاہور........پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ طالبان پاکستان یاریاست کےخلاف نہیں، مذہب کے خلاف لڑ رہے ہیں،ہم شلواروں کی لمبائی پرلوگوں کوقتل کررہےہیں،ہم آگےجانےکےبجائے13ویں صدی میں جانےکی کوشش کررہےہیں۔ لاہور میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کےحق میں ووٹ دیا، دانستہ طورپردیا اور تھوڑےدکھ سے دیا،نہیں چاہتےکہ فوجی عدالتوں کےسامنےکسی کوانصاف کیلئےپیش ہونا پڑے،کسی قوم پرست یا سیاستدان کو فوجی عدالتوں میں پیش نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارنے سب سے دستخط کرانے کیلئے کہا میں نے منع کیا، میں نے چوہدری نثار کو کہا کہ ہم بچے تو نہیں جو مکر جائیں گے،کل جماعتی کانفرنس میں جو مسودہ پیش کیا گیا تھا اس پرفضل الرحمان،ساجدمیراورسراج الحق نےاتفاق کیاتھا،پاکستان کو بچانا ہے تو قائداعظم کے 11اگست 1947ءکے خطاب پر عمل کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.