10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:14
کراچی واٹر بورڈ میں اصل مسئلہ گھوسٹ ملازمین ہیں،شرجیل میمن
جیو نیوز - کراچی.........سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی واٹر بورڈ میں اصل مسئلہ گھوسٹ ملازمین ہیں، کراچی میں بہت سے غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹ گرا دیے۔ وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹ کے مالکان عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے آتے ہیں۔