تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:30

پنجاب کی مختلف ڈسٹرکٹ بارز کے انتخابات

جیو نیوز - لاہور........پنجاب بھر کی مختلف ڈسٹرکٹ بارز کے انتخابات کا آج انعقاد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گجرات،بہاول نگر،وہاڑی،جہلم،بھکر،ڈیرہ غازی خان،راجن پور، رحیم یارخان ڈسٹرکٹ بارز کے انتخابات ہوئے۔ گجرات ڈسٹرکٹ بارکےانتخابات میں حبیب اللہ صدراورآصف مسعودجنرل سیکریٹری منتخب ہوئے،بہاول نگر ڈسٹرکٹ بارکےانتخابات میں پیراحمدصدراورسیدشاکرجنرل سیکریٹری منتخب ہوئے،وہاڑی ڈسٹرکٹ بارکے انتخابات میں زاہد خان صدر اور چوہدری محمد خالد جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، جہلم ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں راجا شکیل صدر اور کامران راجا جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، بھکر ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں رانا انتظار صدر اور ملک ذوالفقار جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں سلیم رضاصدراورسلیم کھوسہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، راجن پور ڈسٹرکٹ بارکے انتخابات میں چوہدری نعیم صدر اور میاں متین جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ رحیم یارخان ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں جام مجیدصدراورراناشیرازجنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.