تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:47

ایم کیو ایم کا کل ملک بھر میں پرامن یوم سوگ کا اعلان

جیو نیوز - کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ نے کل ملک بھرمیں پُرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پُرامن یوم سوگ منایا جائے گا، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سےیوم سوگ کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ہے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ اورکاروباری سرگرمیاں بندرکھی جائیں گی جبکہ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مظاہرےکیے جائیں گے۔رابطہ کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ تاجراور ٹرانسپورٹربرادری ظلم کےخلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.