تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:19

کراچی:نارتھ ناظم آباد میں مسجد کے قریب برآمد بم ناکارہ بنادیا گیا

جیو نیوز - کراچی.........نارتھ ناظم آباد میں جامع مسجد قلندریہ کے گیٹ کے سامنے سے برآمد ہونے والے بم کو بروقت ناکارہ بنادیا گیا،علاقے سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا،بیگ سے ڈھائی سے 3 کلو وزنی بم بر آمد ہوا،بم سیمنٹ کے بلاک مین نصب تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری طور پر بم کو ناکارہ بنادیا۔ اس دورا ن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ سیکورٹی کے باعث انڈہ موڑ سے قلندریہ آنے اور جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ علاقے سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا جو موبائل سے علاقے کی فوٹیج بنارہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.