10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:51
ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت، انویسٹی گیشن انچارج کی معطلی و تنزلی
جیو نیوز - کراچی .............کراچی میں ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن فراز عالم کی تھانے میں مبینہ تشدد سے ہلاکت پر پولیس حکام نے ایکشن لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کھوکھراپار تھانے کے انویسٹی گیشن انچارج علی عباس کو معطل کردیا گیا ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن انچارج علی عباس کی تنزلی بھی کردی گئی ہے۔